ورلڈ کپ،پاکستان سب سے کم ہدف کا دفاع کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی

ورلڈ کپ،پاکستان سب سے کم ہدف کا دفاع کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 آکلینڈ ( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح حاصل کر کے نا صرف کوارٹر فائنل میں رسائی کے امکانات انتہائی روشن کر لئے ہیں بلکہ ورلڈکپ 2015ء میں ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 222 رنز بنائے اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت یہ ہدف 232 کر دیا گیا اور جنوبی افریقہ کو اسے حاصل کرنے کیلئے 47 اوورز دیئے گئے۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز پاکستانی باؤلرز کی طوفانی باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکے اور پاکستان یہ میچ 29 رنز سے جیت گیا جس کے بعد پاکستان اب تک ورلڈکپ میں سب سے کم ہدف کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 49 گیندوں پر 49 رنز بنا کر ٹیم کو ناصرف اچھا آغاز فراہم کیا بلکہ وکٹ کے پیچھے شاندار کیچز پکڑ کر قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔