پاکستان اور جنوبی افریقہ میچ کی جھلکیاں

پاکستان اور جنوبی افریقہ میچ کی جھلکیاں

  

 آکلینڈ( افضل افتخار) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے میچ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آئے وئے تماشائیوں کی تعداد 22,700تھی۔ *آسٹریلیا کے مختلف شہروں سے پاکستانی نژاد اپنی ٹیم کو بوسٹ اپ دینے کے لیے خاص طور پر ایڈین پارک آئے تھے۔ *پورے اسٹیڈیم میں گرین شرٹس کے شیدائی نعرہ تکبیر اور پاکستان جیتے گا کے نعرے گونجتے رہے۔ *اسٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم لہرارے رہے۔ *سرفراز احمد اور یونس خان کی بیٹنگ اور شاہد آفریدی کے چھکے نے مصباح الیون کے چاہنے والوں میں ولولہ پیدا کردیا۔ *میچ کے اتار چڑھاؤ پر شائقین تماشائی بھی دل تھامے بیٹھے رہے۔ *میچ دیکھنے کے لیے پاکستان کے شہری بھی اپنی فیملی کے ساتھ آئے اور محظوظ ہوئے۔ *پاکستان کی جیت پر پورا سٹیڈیم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی *پاکستان کی فتح کا ہیرو تمام اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے سرفراز احمد کو قرار دیا۔ *قومی ٹیم کی کوارٹر فائنل تک رسائی کی پوری قوم کی طرح آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قیام پزیر پاکستانیوں نے خصوصی طور پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -