وقار پاکستانی صحافی کو سوال پوچھنے پر’’سٹوپڈ‘‘ کہہ کر پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

وقار پاکستانی صحافی کو سوال پوچھنے پر’’سٹوپڈ‘‘ کہہ کر پریس کانفرنس ...

  

 آکلینڈ(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقاریونس نے پاکستانی صحافی کوسوال پوچھنے پر’’سٹوپڈ‘‘کہہ کرپریس کانفرنس ادھوری چھوڑکرچلے گئے،تفصیلات کے مطابق پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین کھیلے گئے میچ کے بعدقومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقاریونس پریس کانفرنس کے دوران جذباتی ہوگئے ۔وقاریونس سے پاکستان کے ایک صحافی نے سوال پوچھاکہ سرفرازاحمدکی آپ سے تلخ کلامی ہوئی تھی اسی بناپرآپ نے اسے پہلے چانس نہیں دیاجس پروقاریونس غصے میں آگئے اورکہنے لگے کہ میرے پاس آپ کے اس سٹوپڈسوال کوکوئی جواب نہیں ہے اورپریس کانفرنس ادھوری چھوڑکرچلے گئے۔وقاریونس کایہ رویہ انٹرنیشنل صحافیوں کے لئے انتہائی حیرت کاسبب بناکہ ایک ٹیم کاہیڈکوچ اس قسم کی جذباتی حرکت کرے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -