پاکستانی نے جنوبی افریقہ کو ہرا کرہمارے دل جیت لئے شائقین

پاکستانی نے جنوبی افریقہ کو ہرا کرہمارے دل جیت لئے شائقین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 آکلینڈ(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین آکلینڈمیں کھیلے گئے میچ کے دوران کثیرتعدادمیں پاکستانی شائقین کرکٹ نے شرکت کی جودنیاکے مختلف ممالک سے نیوزی لینڈآئے تھے اسکے علاوہ نیوزی لینڈ میں ویک اینڈکی وجہ سے پاکستانیوں سمیت کثیرافرادنے میچ کو دیکھنے کے لیے جوق در جوق اسٹیڈیم کا رخ کیاشائقین کرکٹ ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے،قومی سبزپرچم کی مناسبت سے لڑکیوں نے سبزرنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔شائقین کرکٹ اوربچوں نے منہ پرپاکستانی پرچم پینٹ کروائے ہوئے تھے۔شائقین کرکٹ کاکہناتھاکہ ہماری دعائیں رنگ لائیں گی اورپاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک تولازمی جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے او ر ہمارے دل جیت لئے ہیں امید ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اگلا میچ بھی ضرو ر جیتے گی اور اس کے بعد کوارٹر فائنل میں بھی بہت عمدہ رفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ہم پاکستان کو ہر میچ میں کامیابی حاصل کرتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔