گرانفروشوں کے خلافکارروائی جاری،23چالان،ہزاروں روپے جرمانہ
لاہور(کامرس رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرگزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 286مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر23 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 24,900 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 06افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر06افراد کو گرفتار کروایا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔