رائیونڈ میں نمازیوں پر فائرنگ اور پتھراؤ کھلی دہشتگردی ہے،مولانا مجاہد عبدالرسول

رائیونڈ میں نمازیوں پر فائرنگ اور پتھراؤ کھلی دہشتگردی ہے،مولانا مجاہد ...

  

لاہور(نمائند ہ خصوصی) سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان، سردار محمد طاہر ڈوگر، مفتی محمد حسیب عطاری، علامہ ریاض ہزاروی، حافظ رمضان قادری ودیگر راہنماوں نے کا لعدم جماعت کی طرف سے رائے ونڈ روڈ شیر شاہ کالونی کی جامع مسجد غوثیہ کے نمازیوں پر فائرنگ اور تشدد کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فلاحی فاؤنڈیشن کی ایمبولیسز میں اسلحہ کی سپلائی امن و امان برقرار رکھنے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ کالعدم جماعت کی طرف سے اہل علاقہ پر فائرنگ ، پتھراؤ، اور آزادانہ ڈنڈوں کا استعمال کھلی دہشت گردی اور بربریت اور امن و امان کے خلاف گہری سازش ہے۔پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس جماعت کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر عبرتناک سزا دیں کالعدم جماعت کو ہرگز لاہور کی ایم کیو ایم نہیں بننے دیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -