نوازشریف کی پالیسیوں سے پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا،اعجاز حفیظ

نوازشریف کی پالیسیوں سے پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا،اعجاز حفیظ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)پنجاب کے رہنما رانا اعجاز احمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کومعاشی لحاظ سے ایشن ٹائیگر بنانے کیلئے میاں نواز شریف کی پالیسیاں مثبت اور ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہیں ایوان سینٹ میں اکثر یت حاصل کرنا وزیراعظم کی سیاسی وفہم وفراست کا منہ بولتا ثبوت ہے اپوزیشن اگر جمہوری کردار ادا کرے تو پاکستان عام انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ سمیت تمام بحرانوں سے نجات حاصل کرسکتا ہے ،اس امر کااظہارانہوں نے گذشتہ صوبائی آفس میں کارکنوں کی ایک میٹنگ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔رانا اعجاز احمد حفیظ نے کہا کہ میاں نوازشریف پاکستان اور اس میں بسنے والے کروڑ عوام کو ایک عوام کو ساتھ لیکر معاشی اور سیاسی پگڈینڈیوں سے نکل کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -