بیرونی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانے پر تلی ہیں،میاں مقصود

بیرونی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانے پر تلی ہیں،میاں مقصود

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ کہ بیرونی طاقتیں اور پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کو عد م استحکام اورناکام ریاست بنانے کی مسلسل کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے حکمران انھی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ملک میں عوام کے خلاف جاری معاشی دہشت گردی ،اقرباپروری،کرپشن ،مہنگائی وبے روزگاری کو ختم کرنے میں حکومت بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قوانین ہیں طاقتور اربوں کی کرپشن کرنے کے باوجود آئین وقانون کی گرفت سے آزاد گھوم رہے ہیں جاگیرداروں ،وڈیروں اور مخصوص طبقے نے نظام کو یرغمال بنارکھا ہے۔ وسائل واقتدار کے ایوانوں پر اشرافیہ قابض ہے حال ہی میں ہونے والے سینٹ کے انتخابات اس بات کے عکاس ہیں۔ سودی معیشت،استعماری سیاست اور ہندووانہ کلچر نے ہماری تہذیب کا جنازہ نکال دیا ہے ملک کے وسائل واقتدار کو حکمرانوں نے یرغمال بنارکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کی ایک عجیب تصویر دنیاکے سامنے پیش کررکھی ہے جس سے ملک کے اسلامی تشخص کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ہم نے آج تک اس ملک کے مسلمانوں کی اقدار کو غلط رنگ میں ہی پیش کیا ہے چند فیصد لوگوں کے غلط رویے اور اعمال سارے مسلمانوں کی عکاسی نہیں کرتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -