تنظیم مشائخ عظام خواتین کا عالمی دن حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرہؓ کے نام پر منائے گی

تنظیم مشائخ عظام خواتین کا عالمی دن حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرہؓ کے نام پر منائے ...

  

لاہور(پ ر)تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ کے زیراہتمام آج خواتین کا عالمی دن سیدہ کائنات حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرہؓ کے نام پر منایا جائیگا خواتین پر جاری ظلم وستم کے خلاف اور ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ کے زیراہتمام مختلف تقاریبات کا اہتمام کیا جائیگاترجمان کے مطابق ان تقاریبات کا مقصد خواتین میں سیرت سیدہ فاطمتہ الزہرہؓ کو اجاگر اور اپنی زندگیوں کو سنوارتے ہوئے اپنی آنیوالی نسلوں کی دین حق کے عین مطابق پرورش کرنے کا شعور اجاگر کرنا ہے اور پاکستان میں خواتین پر جاری ظلم وستم ، جائیداد میں حصہ نہ دینا ، مردوں کی نسبت کم تر سمجھنا اور ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہے اس سلسلے میں مرکزی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ پر ہوگی جس کی صدارت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار ، چیئرپرسن لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ محترمہ ناظرہ مسعودصدیقی و محترمہ مہوش مسعودصدیقی کرینگی تقریب میں تمام مکاتب فکر سے وابستہ خواتین شریک ہونگی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -