پاکستان کی مضبوط جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار کامیابی

پاکستان کی مضبوط جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار کامیابی
 پاکستان کی مضبوط جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار کامیابی

  

 پاکستان کرکٹ ٹیم نے کمزور ٹیموں کو شکست دینے کے بعد مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کو بھی شکست سے دوچار کیا اس میچ میں قومی ٹیم کی جیت میں کھلاڑیوں کی محنت صاف نظر آئی خاص طور پر باؤلرز اور ٹیم میں شامل ہونے والے بیٹسمین وکٹ کیپر سرفراز احمد کی شاندار کارکردگی قابل ذکر ہے سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور جس طر ح ان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے توقعات وابستہ کی گئیں تھیں وہ اس پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئے جس طر ح انہوں نے پہلے بیٹنگ اور پھر وکٹ کیپنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا وہ قابل تعریف ہے اس جیت میں ان کے کردار سے کسی کو انکار نہیں ہے پاکستان کے تمام باؤلرز نے بہت عمدہ پرفارمنس دی اور جنوبی افریقن بیٹسمینوں کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اس جیت کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے کوارٹر فائنل تک رسائی کے لئے اپنے امکانات بڑھالئے ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ اب آئرش ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے اپنے آخری پول میچ میں بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوجائے گا جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی اس سے قبل کھیلے گئے تینوں میچوں میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا جسکی ٹیم کو ضرور ت بھی ہے جبکہ کپتان مصباح الحق کی کپتانی کی بات کی جائے تو انہوں نے بھی بہت متاثر کیا اور ٹیم کو جس طر ح ساتھ لیکر چلے وہ بھی قابل تعریف ہے اس میچ میں کامیابی سے ٹیم کو اپنے اگلے میچ میں ضرور فائدہ حاصل ہوگا دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے زمبابوے کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دیدی آئرش ٹیم نے اس میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے بڑا سکور کیا جبکہ آئرش بیٹسیمینوں نے بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا زمبابوے کی ٹیم کے لئے ہدف حاصل کرنا بہت مشکل لگ رہا تھا لیکن جس طرح اس نے اس میچ میں ایک بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کی وہ قابل تعریف ہے زمبابوے کی ٹیم کو اس میچ میں شکست سے نقصان اٹھانا پڑے گا جبکہ آئرش ٹیم نے تیسری کامیابی اپنے نام کی ہے اور اس کے بھی کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات بہت زیادہ ہیں اس نے ابھی دو میچ اور کھیلنے ہیں جس میں ایک پاکستان کے خلاف کھیلنا ہے بہرحال آئرش ٹیم نے بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ایک مرتبہ دوبارہ یہ ثابت کیا کہ وہ کسی مضبوط ٹیم سے کم نہیں ہے ۔

مزید :

کالم -