سینٹ انتخابات میں ہمیشہ حکمران پارٹی کی جیت ہوتی ہے،منیر احمد سدھو

سینٹ انتخابات میں ہمیشہ حکمران پارٹی کی جیت ہوتی ہے،منیر احمد سدھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ لاہور کے صدر منیراحمد سدھو نے کہا کہ( ن) لیگ کی جیت عجوبہ نہیں سینٹ کے انتخابات میں ہمیشہ حکمران پارٹی کی جیت ہوتی ہے ہاؤس ٹریڈینگ کو روکنے کیلئے قانون پاس نہ کروانا حکمران پارٹی کی بدنیتی ہے چابلوسی میں مہارت رکھنے والا سینٹر ہی چےئرمین ہوگا اس امر کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صوبائی آفس میں تنظیمی امور پر مشتمل میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لاہور تنظیم کے جنرل سیکرٹری چوہدری یونس نے لاہور کے 9ٹاؤن میں ہونے والی تنظیم سازی کے حوالے بریفنگ دی ،شعبہ خواتین کی صدر رفعت زینب نائب صدر ناہید یونس اور اقلیت ونگ لاہور کے صدر یونس بھٹی موجود تھے ،منیر احمد سدھو نے کہاہے کہ قومی المیہ ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے ہر دور اقتدار میں ایوان سینٹ صرف وفاداروں اور چاپلوسی کرنے والوں کی آجگاہ رہا ہے قانون اور آئین سازی نہ ہونے کے برابر بھی انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ہونے سینٹ میں انتخابات کے بعد آمریت کو فروغ ملے گا ملک وقوم کی ترقی اورخوشحالی صرف دعوؤں اور نعروں تک محدود رہے گی انہوں نے کہا کہ یہ کسے انتخابات ہیں جس میں قوم ملوث نہیں اگر اس ایوان کے ممبران کو منتخب کرنے کا حق بھی عوام کو دیا جاتا تو یہ ایوان نالائق اور نااہل لوگوں کی آجگاہ بننے سے محفوظ رہتا ہے انہوں نے کہا کہ سینٹ کا ایوان ملک وقوم کی امنگوں کا ترجمان اور حقوق کی حفاظت ہوا کرتا ہے مگر پیپلزپارٹی اور ن لیگ والے اس ایوان کے تقدس کو بالائے طاق رکھ کر اپنے وفاداروں کی فوج موج تیا کرتے ہیں ۔