ضلعی انتظامیہ کے خصوصی سکواڈ نے مزید 165آوارہ کتے تلف کر دیے

ضلعی انتظامیہ کے خصوصی سکواڈ نے مزید 165آوارہ کتے تلف کر دیے

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر165آوارہ کتے تلف کر دئیے ۔ گلبرگ اور نشتر ٹاؤن میں37 ، واہگہ اور عزیز بھٹی ٹاؤن میں32 ،سمن آباد اور داتا گنج بخش ٹا ؤن میں29 ، شالیمار اور راوی ٹاؤن میں36اور علامہ اقبال ٹا ؤن میں31 کتوں کو تلف کیاگیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -