مکین گنبد خضریٰ کانفرنس ملک کی قسمت سنوارنے کی کوشش ہے،اشرفجلالی

مکین گنبد خضریٰ کانفرنس ملک کی قسمت سنوارنے کی کوشش ہے،اشرفجلالی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ22مارچ کو مینار پاکستان پر ہونے والی مکین گنبد خضریٰ ملین کانفرنس ملک کی قسمت سنوارنے کی ایک منفرد کوشش ہے ملک بھر کے عاشقانِ رسول ﷺ کی طرف سے ملین کانفرنس کی حد درجہ پذیرائی دیکھی جا رہی ہے غلامانِ رسول ﷺ نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ گستاخوں کا منہ بند کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز صراطِ مستقیم تا ج باغ میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسائل میں گھرے پاکستان کے مسائل کا حل قرآن و سنت کے پیغامِ رحمت میں ہے۔ لا ہور بھر کے اسّی (80)دینی مدارس نے کانفرنس کی حمایت کا بھر پور اعلان کر دیا ہیدینی مدارس کے ناظمین اور مہتمین نے کانفرنس کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور اس کی کامیابی میں ایڑی چوٹی کا زور لگانے کی یقین دہانی کرائی۔جن میں جامعہ نظامیہ ،جامعہ رسولیہ شرازیہ ،جامعہ ہجویریہ ،جامعہ حنفیہ غوثیہ ،جامعہ فاروقیہ ،جامعہ رضویہ ماڈل ٹاؤن ، جامعہ اسلامیہ ، جامعہ نعمانیہ ،جامعہ فخر العلوم ، جامعہ نعیمیہ ،جامعہ سراجیہ نعیمیہ ،جامعہ النور گلشن راوی ، جامعہ غوثیہ گلبرگ ، جامعہ غوث العلوم ، جامعہ گلزار سیفیہ ، جامعہ فیض حسینی ، جامعہ فاروقیہ جوہر ٹاؤن سرِ فہرست ہیں۔اس موقع پر مولانا محمد اکرام بٹ، صاحبزادہ محمد ارشد نعیمی، صاحبزادہ محمد عثمان نقشبندی، سید اختر حسین شاہ،مفتی محمد نسیم سیالوی ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -