پی جی ایم آئی اور راشد لطیف میڈیکل کالج کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پی جی ایم آئی اور راشد لطیف میڈیکل کالج کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

  

لاہور(کامرس رپورٹر) پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ/لاہور جنرل ہسپتال اور راشد لطیف میڈیکل کالج کے درمیان مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے تحت دونوں طبی اداروں کے پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز اپنی تربیت مکمل کرنے کے سلسلہ میں دونوں اداروں کی تربیتی سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی ٹریننگ مکمل کر سکیں گے۔ مذکورہ پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو ماہانہ وظیفہ ان کا اپنا ادارہ ادا کرے گا۔یہ بات پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے بتائی۔ ایم اویو پر دونوں مذکورہ طبی اداروں کے سربراہان نے دستخط کئے ہیں ۔ اس سہولت سے سپیشلائزیشن کر نے والے ڈاکٹرز کو تعلیم و تربیت کے مزید مواقع اور سہولیات میسر آئیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -