موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہے مسلم لیگ( ن) کی حکومت بُری طرح ناکام ہو چکی ہے پنجاب میں بڑھتے ہوئے جرائم نے صوبے کی عوام کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشر یعقوب، محمد اعظم ورک، عدنان سہیل، میاں اظہر محمود، لعل محمد خان، راز خان، حاجی امیر خان، سیف اللہ خان، حاجی نذیر، آغ خان، جیدا گجر، علی عدنان، عمران آرائیں، رئیس خان، وکیل خان اور امان اللہ خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا
،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام کو 8 برسوں سے مقامی حکومتوں سے محروم رکھنامسلم لیگ( ن) کی آمرا نہ پالیسی کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔