کالاباغ ڈیم ملک کی معیشت کیلئے بہت ضروری ہے،طارق نبیل

کالاباغ ڈیم ملک کی معیشت کیلئے بہت ضروری ہے،طارق نبیل

  

لاہور ( وقائع نگار )پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ملک کی معیشت کے لیے بہت ضروری ہے۔کالا باغ ڈیم ہوتا تو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاجاسکتا تھا اور زائد پانی کو ڈیم کے ذخیرہ میں محفوظ رکھ کر سارا سال سستی بجلی کے حصول اور زراعت کیلئے استعمال میں لایا جاسکتا تھاانہوں نے کہا کہ مخالف کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ۔انھوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں جانیں ضائع ہوتی ہیں اور کھربوں روپے کا نقصان ہوتاہے ،فصلیں پانی میں بہہ جاتی ہیں

اور قیمتی پانی ضائع ہوجاتا ہے اس لیے بجلی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کیلئے پن بجلی منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کی جائے ۔عابد علی نے کہا کہ سستی بجلی کے حصول کیلئے قابل عمل کالا باغ ڈیم منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر شروع کیاجائے ۔کیونکہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا بلکہ سارا سال کاشتکار ی کیلئے پانی دستیاب رہے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -