چانن ڈویلپمنٹ کی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب

چانن ڈویلپمنٹ کی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب

  

لاہور ( وقائع نگار )چانن ڈویلپمنٹ ایسو سی ایشن (سی ڈی اے) پاکستان کے زیرِ اہتمام عالمی فنڈ برائے اطفال، آکسفیم، اقوامِ متحدہ کے فنڈ برائے جمہوریت اور امیدِ جواں کے اشتراک سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے لاہور میں ’امن کر دکھاؤ‘ کے عنوان سے یَنگ وومن لیڈرشپ فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان لڑکیوں،خواتین، مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت تین سو افراد نے شمولیت اختیار کی۔ پروگرام کے آغاز میں چانن ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر محمد شہزاد خان نے کہا کہ چانن ڈویلپمنٹ ایسو سی ایشن کا مقصد نوجوان لڑکیوں کو ایسے مواقعے فراہم کرنا ہے کہ جس سے وہ سامنے آ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔، تحریکِ انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل، مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی کرن ڈار اور جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال سمیت دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -