تاجروں کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،چودھری عامر صدیق
لاہور(کامرس رپورٹر)مرکزی آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن پاکستان کے دفتر میں مرکزی صدر چوہدری عامر صدیق نے معروف تاجر رہنماء ملک ذوالفقار علی کو سیکٹر5لوہا مارکیٹ مصری شاہ لاہور کا نائب صدر نامزد کیا ہے،اس سلسلہ میں مرکزی آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تقرری کا نوٹیفیکشن دیا گیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر صدیق نے کہا کہ ہم نے لوہا مارکیٹ مصری شاہ کی بے لوث خدمت کا عزم کر رکھا ہے،جو وعدہ کیا الحمدا للہ پورا کیا،خدمت کے اس عظیم مشن پر ہمیشہ گامزن رہیں گے تقریب سے لالہ یونس خان،چوہدری سیلمان عامر،چوہدری بشیر کمبوہ،شیخ محمد یوسف،حاجی جمیل،سید پرویز شاہ،صلاح الدین بٹ،عاصم شفیع،انعام الحق بٹ،صدیاں بٹ،کاکا بٹ سمیت دیگر افراد نے خطاب کیا