حکومت نے بجلی پیدا کرنے کے15 بڑے منصوبے شروع کئے ہیں،رانا بابر

حکومت نے بجلی پیدا کرنے کے15 بڑے منصوبے شروع کئے ہیں،رانا بابر

  

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی پیدا کرنے کے 15بڑے منصوبے شروع کئے ہیں جن سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا اور صنعت و حرفت کیلئے بجلی وافر مقدار میں میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈیموں پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے جن سے پانی میں اضافہ ہوگااور ہمارا کسان خوشحال ہوگا۔زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے حکومت پنجاب کے کئے گئے اقدامات نہایت قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا چین کے ساتھ شروع کیاگیا اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے کی حالت بدل کر رکھ دے گا۔ یہ ایک نہایت اہم منصوبہ ہے جس سے ملک کے کسی بھی حصے کو نقصان نہیں پہنچے گا بدعنوانی کے مکمل خاتمے کیلئے مل کر عہد کریں اور بدعنوان عناصر کو راہ راست پر لانے کیلئے ان کا سماجی بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم صرفمحنت کے ذریعے اپنے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر سکتے ہیں محنتی قومیں ترقی کرتی ہیں جب کچھ کرنے کی لگن اوتڑپ موجود ہوتو کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -