آئی ایس او کے زیر اہتمام ڈاکٹرمحمد علی کی برسی کے حوالے سے تعزیتی اجلاس

آئی ایس او کے زیر اہتمام ڈاکٹرمحمد علی کی برسی کے حوالے سے تعزیتی اجلاس

  

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئرنائب صدر احسن نقوی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی کی برسی کے حوالے سے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہا آئی ایس او کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی20 ویں برسی 7 اور8 مارچ کو لاہور میں منفرد انداز میں منائی جائے گی ملک گیر دور جات کا سلسلہ مکمل ہوچکا ہے برسی میں ہزاروں عاشقان شہید کی آمدمتوقع ہے۔   برسی پروگرام کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اس موقع پر امامیہ اسکاؤٹس شہید کے مرقد پر حاضری دیں گے اور اسکاؤٹ سلامی پیش کرکے شہید کو خراج عقیدت پیش کریں گے تفصیلات کے مطابق 7 مارچ کو جائے شہادت پر شہید سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے یتیم خانہ چوک پرچراغاں کیا جائے گا اور ترانہ شہادت پیش کیا جائے گا بعد ازاں شب شہداء و عزاداری کے لئے مریم مسجد علی رضاآبادمیں تقریب منعقد ہوگی جس میں معروف نوحہ خواں اورعلماء کرام خصوصی خطاب کریں گے برسی کے دوسرے روز اسکاؤٹ سلامی ہوگی جس سے مرکزی صدر تہور حیدری اور علامہ عبدا لخالق اسدی خطاب کریں گے افکار شہداء سیمینار سے جید علماء کرام سمیت مرکزی صدر تہور حیدری، علامہ سید اسد رضا بخاری ،احمد اقبال رضوی اور علامہ خالق اسدی صاحب اور بیسیوں شخصیات خطاب کریں گی اس موقع پر شہید کی برسی کی حوالے سے یادگار تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی برسی میں ڈاکٹر ،علماء کرام،کارکنان،سابقین آئی ایس او سمیت ہزاروں طلباء شریک ہونگے جبکہ خواتین کی بھی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -