قومی اداروں کی نجکاری ظالمانہ اقدام ہے،عابد حسین صدیقی

قومی اداروں کی نجکاری ظالمانہ اقدام ہے،عابد حسین صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے قومی اداروں کی نجکاری ظالمانہ اقدام ہے ملک میں پہلے ہی بیروزگاری خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ عام آدمی کا روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نجکاری کی مخالفت کی، پیپلز پارٹی کے دور میں کسی ادارے کی نج کاری نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ناکام منصوبوں پر اربوں روپے ضائع کرنے کی بجائے عوامی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو پیپلز پارٹی سڑکوں پر ہو گی، حکومت نجکاری کے نام پر اہم ادارے اونے پونے میں فروحت کرنا چاہتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -