سینیٹ الیکشن سے مفادات کیلئے کی گئی دوستیاں بے نقاب ہو گئیں، پی ایف یو سی

سینیٹ الیکشن سے مفادات کیلئے کی گئی دوستیاں بے نقاب ہو گئیں، پی ایف یو سی

  

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) فیڈریل یونین آف کالمسٹ کے جنرل سیکرٹری فرخ شہباز ورائچ ، سیکرٹری کمیونیکیشن محمد نورالہدیٰ،دیگرعہدیداران حافظ ذوہیب طیب اور اصغر حیات نے تمام نومنتخب سینیٹروں کو مبارکباد دیتے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ حالیہ سینیٹ الیکشن سے جہاں بہت سے لوگ کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آئے اور مفادات کیلئے کی گئی دوستیاں بے نقاب ہوئیں ، کہیں فاصلے بڑھے تو کہیں سمٹے ، وہیں کئی ضمیر فروشوں کی حقیقت بھی قوم کے سامنے آشکار ہوئی ۔ ’’پی ایف یو سی‘‘ کے عہدیداران نے تحریک انصاف کی سیاست پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی قیادت سے پالیسیوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کی طرح پنجاب اور وفاق سے بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لیتی تو انتخابات کے نتائج مختلف بھی ہوسکتے تھے ۔    فرخ شہباز وڑائچ ، محمد نورالہدیٰ اور دیگر نے سابقہ سینیٹرز کی مجموعی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا اور نومنتخب سینیٹرز سے توقع باندھتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ہے کہ تمام سینیٹرز پارٹی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر کسی قسم کے فوبیا کا شکار ہونے کی بجائے خالصتاً ملک و قوم کی فلاح کیلئے کام کریں گے اور عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ایوان بالا کا کھویا ہوا وقار واپس لانے اور قانون سازی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے ۔c

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -