سینٹ کے کامیاب انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہو گی،ڈاکٹر وسیم اختر

سینٹ کے کامیاب انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہو گی،ڈاکٹر وسیم اختر

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سینیٹ کے دیگر نومنتخب ارکان کومبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ انشاء اللہ اس سے پاکستان میں جمہوریت مضبوط اورمستحکم ہوگی انہوں نے کہا کہ سراج الحق جیسے درویش ،دیانتداراور قومی رہنما کابطور سینیٹر منتخب ہوناخوش آئندامر ہے جماعت اسلامی مظلوم اور غریب عوام کی آوازسینیٹ میں بھرپورانداز میں اٹھائے گی جماعت اسلامی کے کئی نمائندے مختلف ادوارمیں ایم این ایز،ایم پی ایز اور سینیٹرزرہ چکے ہیں کسی ایک پر بھی کرپشن،پلاٹوں کی سیاست یا اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام نہیں لگا ۔پاکستان میں صرف اور صرف جماعت اسلامی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جس کی قیادت خاندانی نہیں۔     اور اس میں موروثیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کو دیانتدار،باکردار اور بے لوث قیادت فراہم کرسکتی ہے۔انشاء اللہ پاکستان میں جلد اسلامی شرعی نظام نافذ ہوگاعوام ملک کواسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے کے لئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔اللہ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ہم دنیا وآخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی پاکستان میں حقیقی تبدیلی چاہتی ہے۔67برسوں سے مٹھی بھر عناصر ملک کے سیاہ وسفید کے مالک بنے بیٹھے ہیں انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں روپے پیسے کے استعمال کوآئندہ روکناہوگاوگرنہ سارانتخابی عمل ایک سنگین مذاق بن جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -