پاکستان میں عام آدمی کے حقوق کی کوئی وقعت نہیں، ناصر اقبال

پاکستان میں عام آدمی کے حقوق کی کوئی وقعت نہیں، ناصر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) ) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ،سینئرنائب صدور فاروق چوہان، آصف چٹھہ ، میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفراز خان نیازی، صدرکراچی یونس میمن ،نائب صدور شیخ امجدطلال ، محمد سلیم، صدرشیخوپورہ عمران حیدراورصدرٹیکسلا سردارمنیرا خترنے کہا ہے کہ پاکستان میں عام آدمی اوراس کے حقوق کی کوئی وقعت نہیں ،اس ملک میں رائج نام نہادجمہوریت میں صرف حسب نسب اور پیسہ چلتا ہے کمزورکاکوئی حق نہیں ہوتا،طاقتورزراورزورسے جوچاہے چھین سکتا ہے برسر اقتدار سیاسی پارٹیوں میں سے کوئی عام آدمی کوشریک اقتدارکرنے کیلئے تیار نہیں سرمایہ دارانہ اورموروثی سیاست نے عام آدمی کودیوار سے لگادیاوہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔    محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ دعا ہے عدالت عظمیٰ کے دیے ٹائم فریم کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہوجائیں مگر حکمران اشرافیہ سے کچھ بعید نہیں کیونکہ انہیں عوام کواپنا\'\'شریک\'\'بنانے سے ڈرلگتا ہے ۔پچھلی بار بھی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کااعلان کرکے امیدواروں کاقیمتی وقت اورپیسہ برباد کردیا گیا تھا ۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی سیاست عام آدمی کے بس کی بات نہیں کیونکہ انتخابی سیاست نے بہت بڑی انڈسٹری یعنی منفعت بخش تجارت کاروپ دھار لیا ہے ۔سیاستدان اقتدارمیں آنے کے بعد قومی وسائل ہڑپ کرتے ہیں اورانہیں الیکشن میں لگایاپیسہ سودسمیت وصول ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کا نظام برائے نام ہے ،بڑے بڑے نادہندہ اہم عہدوں پربراجمان ہیں اورکوئی ادارہ ان کیخلاف تحقیقات کرنے کی ہمت نہیں رکھتا ۔عوام اپنا ملک اوراپنامستقبل بچانے کیلئے سیاسی شعورکامظاہرہ کرتے ہوئے ووٹ کی پرچی سے لوٹ کھسوٹ میں ملوث عناصر کے پرخچے اڑادیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ایک غلط انتخاب سے ان کی زندگی پانچ برس کیلئے عذاب بن جاتی ہے۔