عمران خا ن کی تجویز مان لی جاتی تو ہارس ٹریڈنگ نہ ہوتی،سعدیہ سہیل

عمران خا ن کی تجویز مان لی جاتی تو ہارس ٹریڈنگ نہ ہوتی،سعدیہ سہیل

  

 لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کا سینٹ الیکشن میں ہونیوالی ممکنہ دھاندلی پر آواز اُٹھانا درست اقدام تھا اگر ان کی تجویز مان لی جاتی تو حکومت کے حصے میں فلور کراسنگ اورہارس ٹریڈنگ کے سیاہ دھبے نہ آتے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں سینٹ کے انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف کے کسی ایم پی اے نے سوائے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوارں کے کسی دوسرے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جس سے حق اور سچ کی فتح ہوئی جبکہ دوسری طرف ن لیگ کوچاروں صوبوں میں بغاوت کا سامنا کرنا پڑا۔     انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کا ن لیگ کے علاوہ ووٹ دینا مسلم لیگ ن میں بغاوت کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ پارٹی عنقریب ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -