پیپلزپارٹی ملک میں جمہوری عمل کو بچانے کی جدوجہد کر رہی ہے، زاہد ذوالفقار

پیپلزپارٹی ملک میں جمہوری عمل کو بچانے کی جدوجہد کر رہی ہے، زاہد ذوالفقار

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدرفضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قائد ملک میں جمہوری عمل کو بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہو کر دیا لیکن مسلم لیگ (ن) سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے سامنے کھڑی ہوگئی ہے پیپلزپارٹی کے قائد آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کی طرف ہمیشہ ہاتھ بڑھایا ہے لیکن مسلم لیگ(ن) اپنے مفاد کی خاطر پیپلزپارٹی کی مخالفت کر رہی ہے حالانکہ آصف علی زرداری نے اپنے کارکنوں اور پارٹی کے لوگوں کی ناراضگی لیکر نواز شریف کی حمایت کرتے رہے لیکن آج یہ بات سچ ہو گئی کہ نواز شریف کسی کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔       کیونکہ جس مشکل سے آصف علی زرداری نے نواز شریف کو نکالا وہ ملک کے عوام کو علم ہے اگر پیپلزپارٹی نواز شریف کا ساتھ نہ دیتی تو اس وقت مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہ ہوتی پیپلزپارٹی نے ملک کی تما م سیاسی پارٹیوں کو اکھٹاکر کے نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے اب نواز شریف کہتے ہیں مجھے سینیٹ کیلئے پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں ہے نواز شریف نے آصف علی زرداری کا ساتھ چھوڑ کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ کسی کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہیںc

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -