پولیس کو شادی شدہ خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

پولیس کو شادی شدہ خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے شادی شدہ خاتون کو پولیس کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے پولیس کو اسے ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت میں درخواست گزار نبیلہ بی بی نے مؤقف اختیار کررکھا تھا کہ اس نے اکرم سے مرضی سے شادی کی ہے لیکن اس کے گھر والے اس رشتہ سے خوش نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ مقامی تھانے کی پولیس کی ملی بھگت سے اسے اپنے خاوند سے علیحدگی سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔