شوہر کی جان سے مارنے کی کوشش،خاتون عدالت پہنچ گئی

شوہر کی جان سے مارنے کی کوشش،خاتون عدالت پہنچ گئی

  

 لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین کی عدالت میں بیوی کو زہر کا انجکشن لگا کر قتل کرنے کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شوہرکے کیس کی سماعت کل9مارچ کو ہوگی واضح رہے کہ پچھلی سماعت پر مذکورہ خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی تھی جس پرعدالت نے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس سے جواب طلب کررکھا ہے عدالت میں چونگی امرسدھو کی رہائشی شبانہ نے مؤقف اختیار کررکھا ہے کہ اس نے سابق شوہرذوالفقار سے طلاق ملنے کے بعد سرفراز سیدسے دوسری شادی کرلی اورنکاح میں 10 لاکھ روپے حق مہر مقرر ہوا، گھریلو ناچاکی پر اس کاشوہر اسے چھوڑنا چاہتا تھا لیکن حق مہر کے 10 لاکھ روپے مانگنے پر اس نے سائلہ کو راستے سے ہٹانے کی خاطر زہریلا انجکشن لگا یااور اسے فیکٹری ایریا کے قریب نہر میں پھینک دیا تاہم مقامی لوگوں نے اس کی جان بچائی ،اس حوالے سے تھانے میں درخواست بھی دی گئی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی    ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کررکھا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -