حبس بے جا ء کی درخواست پر کارروائی ، 2بچے ماں کے حوالے

حبس بے جا ء کی درخواست پر کارروائی ، 2بچے ماں کے حوالے

  

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی دائر درخواست پر 2بچوں کو باپ کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کردیادرخواست گزار نعمت بی بی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کی شادی جمیل سے ہوئی جس میں سے اس کے 2بچے ،4سالہ ناصراور9ماہ کی بچی نسرین پیدا ہوئی ہے ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سائلہ کا شوہر اسے بدکاری پر مجبور کرتا تھا اور انکار پر تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا ہے جس کے باعث وہ اپنے شوہر کے گھر سے بھاگ اپنے والدین کے گھر آگئی ہے ،اب اس کے دونوں بچے شوہر نے زبردستی اپنی تحویل میں رکھے ہوئے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے، عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے بچوں اور والد کو عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -