پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی۔عدالت میں شیخوپورہ کی رہائشی درخواست گزار بانو بی بی نے موقف اختیار کررکھاتھا کہ اس نے اپنی مرضی سے لاہور کے رہائشی نویدسے پسند کی شادی کی ہے لیکن اس کے والدین و دیگر رشتہ دار اس رشتہ سے نہ خوش ہیں اور اسی وجہ سے وہ مقامی پولیس کی مدد سے سائلہ اور اس کے شوہر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،سائلہ کو اپنے شوہر سے طلاق لینے پر مجبور کیا جارہا ہے اور ایسا نہ کرنے پر پولیس اس کے شوہر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -