دی فیوچر سکول میں تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب

دی فیوچر سکول میں تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب

  

 لاہور (پ ر) ملتان روڈ خیابان قائد میں واقع دی فیوچر سکول میں ہونہار اور پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کیلئے تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی جناب محمد اسلم پرنسپل فضائیہ کالج پشاور تھے مہمان اعزاز معروف صحافی محمد اقبال قریشی اور میزبان مس ثانیہ شوکت تھیں اس سکول کے چیئرمین مسٹر افتخار احمد اور پرنسپل مسز فہمیدہ افتخار ہیں جو اس فیلڈ میں وسیع تجربہ کے حامل ہیں اور وہ اپنے اس ادارے کو مثالی ادارہ بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں تقسیم انعامات سے قبل بچوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے تقریب میں معروف سماجی کارکن مسز محمود کے علاوہ بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -