پی پی قیادت کی بدولت آج پارٹی سینیٹ میں بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، میاں ایوب

پی پی قیادت کی بدولت آج پارٹی سینیٹ میں بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحتیوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی ایک بار پھر سینیٹ میں ایک بڑی جماعت بن کر ابھری ہے اور ہم ایک بار پھر سینیٹ میں اپناچیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے جو ہماری جماعت کا حق ہے آصف علی زرادری کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں پوزیشن مضبوط ہوئی ہے آصف علی زرداری ایک بار پھر تما م سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور ان کے پاس خود چل کر جا رہے ہیں وہ ملک میں جمہورت کو بچانے اور اس کو مضبوط بنانے کیلئے سنجیدگی سے سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں    میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے جس سیاسی بصیرت اور تدبر کا مظاہرہ کیا اس سے بلا شبہ جمہوریت اور ملکی ادارے مضبوط ہوئے ہیں ۔