ٹرسٹ کے تحت 1000سے زائد طالبات میں سکول بیگ تقسیم

ٹرسٹ کے تحت 1000سے زائد طالبات میں سکول بیگ تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( وقائع نگار )’’شاہ عبداللہ ریلیف پروگرام برائے پاکستانی عوام ‘‘کے نمائندہ خصوصی سیّد نعمان نے امیر بیگم گرلز ایلیمنٹری اسکولوں (کلاساں پیڑامل،عملیکے اطہر شاہ،موضع ڈاہڑ، پیر حیات ،اسدللہ گڑھ اور بونگی رام سنگھ )میں زیر تعلیم 1000 سے زائد طالبات میں اسکول بیگ تقسیم کئے۔اس سلسلے میں ان اسکولوں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن سے ٹرسٹ کی چےئر پرسن محترمہ روبینہ شاہین وٹو نے خطاب کیا۔   نے کہاکہ امیر بیگم ویلفےئر ٹرسٹ گزشتہ 11برسوں سے معاشرے کے پسماندہ طبقات تک علم کی روشنی پھیلانے کے لئے کوشاں ہے۔ سال 2009 میں قائم کئے گئے ان اسکولوں کا بنیادی مقصد بھی دور افتادہ دیہات میں لڑکیوں کو معیاری اور مفت تعلیم مہیا کرنا ہے۔ محترمہ روبینہ شاہین وٹو نے کہا کہ ’’شاہ عبداللہ ریلیف پروگرام برائے پاکستانی عوام ‘‘ کی طرف سے دئیے گئے اس تحفے سے1000 سے زائد بچیاں مستفید ہوں گی انہوں نے سعودی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ’’شاہ عبداللہ ریلیف پروگرام برائے پاکستانی عوام ‘‘کے نمائندہ خصوصی سیّد نعمان اور دیگر معززین نے تعلیم کے میدان میں ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا۔