پاکستان کی خوشحالی خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، افتخار حسین

پاکستان کی خوشحالی خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، افتخار ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً51 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے جس کا ایک بڑا حصہ اپنے بنیادی حقوق سے غافل ہے بلکہ خود اعتمادی اور عزت نفس سے بھی محروم ہے ،قبائلی جاگیر درانہ اور سرمایہ درانہ نظام کے تحت پاکستان کی خواتین بے شمار مسائل ،غربت ،تعلیم سے محرومی ،ذہنی و جسمانی تشدد، ظالمانہ رسم و رواج اور اپنی ذات سے متعلق فیصلہ سازی کے حق سے محروم ہیں خواتین کو استحصال سے بچانے کیلئے حکومت قانون سازی کیساتھ ساتھ خواتین کو ان کے حقوق کے متعلق آگاہی دینے اور حالات سے نبرد آزما ہونے کے بارے میں مکمل راہنمائی دینے کے حوالے سے مختلف پروگرام شروع کئے جائیں اور گھریلو خواتین ملازمین پر ہونے والے تشدد کو روکنے کیلئے فوری طور پر قانون سازی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -