شہر ی کی بازیابی کیلئے ورثاسیشن عدالت پہنچ گئے، پولیس سے رپورٹ طلب

شہر ی کی بازیابی کیلئے ورثاسیشن عدالت پہنچ گئے، پولیس سے رپورٹ طلب

  

 لاہور(نامہ نگار) پولیس کی جانب سے شہری کو حراست میں رکھے جانے پر اس کی بازیابی کیلئے ورثانے سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی ایڈیشنل سیشن جج ارشد علی نے 9مارچ تک پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے متاثرہ شخص کی رشتہ دارخواتین کی بڑی تعدادبھی سیشن عدالت کے باہرپہنچ گئی اورپولیس کے خلاف احتجاج کرتی رہیں عدالت میں جوہرٹاؤن کی رہائشی خاتون زوبیہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ تھانہ جوہرٹاؤن پولیس نے اس کے بیٹے سلامت کو حراست میں لے رکھا ہے اور اس کی رہائی کے لئے 70ہزار روپے وصول کئے لیکن اسے رہاکیانہ ہی ملاقات کرنے دی ہے جبکہ اب ایک ماہ سے انہیں بیٹاکا کچھ پتہ چل رہا ہے ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ پولیس سلامت کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کردے گی،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے لڑکے کو بازیاب کروایا جائے جس پرعدالت نے آئندہ پیشی پرایس ایچ او تھانہ جوہرٹاؤن پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -