خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، ثمینہ گھرکی

خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، ثمینہ گھرکی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی حفاظت اور ان کے ساتھ ہر قسم کے امتیازی سلوک کے مکمل خاتمہ اور انہیں معاشرے میں ایک باعزت مقام دینے پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی اس امر پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا یہی وجہ ہے کہ ہماری پارٹی کی جب بھی حکومت آئی تو اس نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے عملی کام کیا اور پہلی بار کسی خاتون کو سپیکر قومی اسمبلی بننے کا موقع فراہم کیا اور گلگت بلتستان میں بھی ایک خاتون کو گورنر بنا کر ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی خواتین کی کس قدر عزت کرتی ہے ۔کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی تھی اور انہیں ملکیت میں بھی حصے دار بننے کا موقع فراہم کیا تھا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -