سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام رہی،عبدالعلیم خان

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام رہی،عبدالعلیم خان

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک بار پھر نواز زرداری گٹھ جوڑ واضح ہو گیا ہے ،مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے سینٹ الیکشن میں تحریک انصا ف کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام رہی اور عمران خان کے مخالفین کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف گونگلوؤں سے مٹی جھاڑتے ہوئے ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے کچھ نہیں کیا اب نواز لیگ کو وفاق اور پنجاب میں اپنے منحرف اراکین کو تلاش کرنا چاہیے دوسروں کے اراکین خریدنے والوں کی اپنی کشتی میں سوراخ ہو چکے ہیں اور اب حکومتی ڈھانچہ کسی وقت بھی دھڑام سے نیچے گر سکتا ہے ۔عبدالعلیم خان نے ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا سینٹ کی بجائے غیر ملکی دورے کو ترجیح دینا قابل افسوس ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ قومی اداروں کیلئے کیا اہمیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سینٹ الیکشن کی رات کسی ہوم ورک کے بغیر آرڈینینس جاری کر کے خطر ناک ابہام پیدا کیا جس سے ایوان بالا کا مستقبل مخدوش ہو سکتا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تمام صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے اور عمران خان کی قیادت میں ملکی نظام کو شفاف بنانے اور جمہوری اداروں کی صحیح معنوں میں مضبوطی کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سینٹ الیکشن کیلئے سب سے زیادہ موزوں اراکین کا انتخاب کیا اور کسی قسم کی جانب داری کا مظاہرہ نہیں پارٹی کے سینئر نائب صدر شعیب صدیقی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نواز لیگ کی دھاندلی پہلے ہی بے نقاب ہو چکی ہے جس پر انگوٹھوں کی تصدیق کے بعد مزید کسی قسم کی گنجائش نہیں بچے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -