پٹرول سستا ہو نے کے با جو د آ ٹا اور فا ئن میدہ مہنگا،نا ن با ئیو ں کا عدالت جا نے کا فیصلہ
لاہور ( وقائع نگار )حکو مت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کے اثرات روز مرہ استعمال میں سب سے اہم آٹا اور فائن میدہ پرنہیں ہو ئے جس کے پیش نظر فلو ر ملز مالکان قیمتو ں میں کمی نہ کر کے زائد منافع کما رہے ہیں اور روزانہ شہری مہنگے دامو ں نان اور روٹی کھانے پر مجبو رہیں جس پر تندور مالکان میں غم وغصہ کی لہر دوڑ رہی ہے اور اس کے سد باب کے لیے نان بائی ایسو ایشن نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں فر یق محکمہ خوراک کو بنا یا جائے گا رپورٹ کے مطا بق لاہور میں روزانہ لاکھو ں مزدور اور سر کاری و پرائیو ٹ دفا تر کے در میانے و نچلے در جے کے لو گ خصو صا دو پہر کے او قا ت میں بازاری نا ن اور سادہ روٹی پر اکتفا کر تے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق لاہور میں دوپہر کے اوقات میں 10لا کھ سے زائد نان اور سادہ روٹی شہری کھاتے ہیں اور اس وقت 20ہزار کے قر یب تندور مالکان اس روزگار سے وابستہ ہیں تاہم پٹرولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں کمی کے با و جو د قیمت میں کمی کے اثرات نان اور روٹی کی قیمتو ں پر نہیں آ سکے ہیں اور اس وقت لاہور میں نان 10روپے اور سادہ روٹی 7روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ پو ش علا قوں میں نان 15روپے تک فروخت کیا جارہا ہے جہاں پر ائس کنٹرول مجسٹر یٹس نان اور روٹی کی سر کاری قیمت پر عملدرآمد کروانے میں نا کا م ہیں وہیں فلور مل ما فیا کو بھی نکیل ڈالنے میں نا کا م ہیں شہری حلقوں کے نمائندو ں نے مطا لبہ کیا ہے کہ آٹا اور فائن میدہ کی قیمت میں کمی کے لیے حکو مت پنجاب ایکشن لے تاکہ شہری روزانہ کی بنیاد پر حقیقی ریلیف سے ہمکنا ر ہو سکیں’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے پنجا ب نان بائی ایسو سی ایشن کے صو بائی صدر بہادر خان نے کہا کہ فلور ملز مافیا نے فائن مید ہ اور آٹا بوری کی قیمت بلند تر ین سطح پر پہنچا دی جبکہ حقیقت میں پٹرولیم مصنوعات کی واضح قیمتیں کم ہو نے کے بعد اس کے اثرات فائن اور آٹا پر بھی ہو نے چاہیے تھے جو محکمہ خوراک کی عدم دلچسپی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ۔انھو ں نے کہاکہ فائن کی اوپن مارکیٹ میں بلند قیمت کے باعث تندور مالکان کو کاروبار جاری رکھنا نا ممکن ہو تا جا رہا ہے ۔انھو ں نے بتا یا کہ ہمیشہ سے آ ٹا کی نسبت فائن میدہ بوری کی قیمت 200روپے تک زیادہ رہی ہے ۔ تاہم زخیرہ اندوزو ں نے اس وقت فائن میدہ بوری کی قیمت میں 800روپے تک کا اضا فہ کر دیا ہے جن کو پو چھنے والا کوئی نہیں ۔ ۔بہادر خان نے وزیر اعلی پنجا ب میاں شہباز شریف کی تو جہ اس جانب مبذول کرواتے ہو ئے اپیل کی ہے کہ فائن میدہ کی قیمت کو مستحکم بنانے کے لیے سخت ایکشن لیں۔