غیرقانونی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری

غیرقانونی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کر ائم سیل ) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے موقع پر اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ضلع پولیس کے ساتھ ملکر ناکے لگا کر کالے شیشے،بغیررجسٹریشن ،غیر نمونہ،بغیر نمبرپلیٹ ،اور گرین نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی ایس پیز اور انچاج سیکٹرزپٹرولنگ کرتے ہوئے ناکوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے تمام انچارج سیکٹرز اور وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں،شہریوں سے اپنا رویہ شائستہ رکھیں تاہم مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔سی ٹی او نے کہا کہ جشنِ بہاراں کے سلسلہ میں فورٹریس سٹیڈیم میں منعقد ہارس اینڈ کیٹل شو جاری ہے جس میں عوام کی خاصی تعداد شرکت کر رہی ہے ۔اس موقع پر شہر بھر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں ۔شہری کسی بھی تجویز یا معلومات کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -