مناواں،دو ڈاکو دو شہریوں کو لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے

مناواں،دو ڈاکو دو شہریوں کو لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے

  

 لاہور(کرائم سیل)مناواں کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے دو شہریوں کو لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہری عرفان علی اور مبین نے بتایا کہ وہ مناواں کے رہائشی ہیں ،گزشتہ روز باغبانپورہ سے مناواں کی جانب جا رہے تھے کہ گھات لگائے دو ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا اور ان سے دو موبائل اور 20ہزار کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔   شہریوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بہت عام ہو چکی ہیں ،پولیس حکام سے اپیل ہے کہ اس حوالے سے اس علاقہ پر توجہ دیں۔

مزید :

علاقائی -