ممکنہ دہشت گردی ، جیل سپرنٹنڈنٹس کاجیلوں میں سرچ آپریشن

ممکنہ دہشت گردی ، جیل سپرنٹنڈنٹس کاجیلوں میں سرچ آپریشن

  

 لاہور( کرا ئم سیل ) جیلوں میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان کی ہدایت پرجیل سپرنٹنڈنٹس نے گذشتہ روزجیلوں میں سرچ آپریشن کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے۔ سپرنٹنڈنٹس نے دوران سرچ آپریشن غیر ممنوعہ اشیاء کٹر ،بلیڈ ،لوہے کی اشیاء وغیرہ برآمد کرلیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے دونوں جیلوں میں سرچ آپریشن کے احکامات جاری کئے جس کے بعد سنٹرل جیل کوٹ لکھپت ،اور کیمپ جیل میں دونوں سپرنٹنڈنٹس نے دیگر عملے کے ہمراہ اسیران کی بیرکوں اور چکی میں تلاشی لی، اسیران کے بستر ،برتن وغیرہ چیک کئے گئے ۔اس دوران دونوں جیلوں سے قیدیوں اور حوالاتیوں کے قبضے سے غیر ممنوعہ اشیاء برآمد کرکے قیدیوں کو سزائیں سنائیں۔

مزید :

علاقائی -