تھانے میں رجسٹرنہ ہونے والے مالک مکان اور کرائے دارکے خلا ف مقدمات درج کرنے کافیصلہ
لاہور(کر ائم سیل )صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں دفعہ 11پنجاب عارضی معلومات کرائے داران پر رہائش پذیران آرڈیننس 2015کے تحت41مقدمات درج کیے گئے ۔اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے مالک مکان اور کرائے داروں کو مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے بتایا جا چکا ہے کہ مالک مکان کرائے داروں کے تمام کوائف متعلقہ تھانے کو دے مگراس کے باوجود مالک مکان اور کرائے دار اس بات کو یقینی نہیں بنا رہے ہیں۔ اب بغیر سفارش قبول کیے جو بھی مالک مکان اور کرائے دار تھانے میں رجسٹر نہیں ہو گا ان دونوں کے خلا ف مقدمات درج کیے جائیں گے۔