11جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا

11جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا

  

 لاہور(کر ائم سیل )ٹبی سٹی اور بھاٹی گیٹ سے پولیس نے چھاپے کے دوران 11جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کے قبضے سے داوٗپر لگی بھاری رقم برآمدکر لی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے بازار حسن شاہی محلہ میں چھاپہ مار کر 7جواری داؤ پر لگی رقم سمیت گرفتار کر لیے جبکہ بھاٹی گیٹ پولیس نے چھاپے کے دوران 4 جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -