شاہ عالمی باڑہ مارکیٹ میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل گیا

شاہ عالمی باڑہ مارکیٹ میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل گیا

  

لاہور(کر ائم سیل) شاہ عالمی باڑہ مارکیٹ میں گزشتہ روز بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ٹیمیں مو قع پر پہنچ گئیں۔تفصیلا ت کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ میں شیخ سلیم نامی شخص نے کھلونوں کی دکان بنا رکھی ہے۔ گزشتہ روز دکان کے قریب ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے دکان بھی آگ کی زد میں آگئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاک ہو گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق واپڈ کی غفلت کی وجہ سے دکان جلی ہے۔

مزید :

علاقائی -