ما نگا منڈی، یوسی 125کے دفتر کے تالے توڑ کرچور سامان لے اُڑے

ما نگا منڈی، یوسی 125کے دفتر کے تالے توڑ کرچور سامان لے اُڑے

  

 مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) ما نگا منڈی یوسی 125کے دفتر کے تالے توڑ کرچور80ہزار روپے مالیت کا سامان لے گئے، تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، مقامی پولیس بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مانگا گاؤں یوسی125کے دفتر میں رات کو نامعلوم چورداخل ہوئے اور تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی سامان چرا کر لے گئے۔ یوسی کے سیکرٹری میاں عبدالرؤف نے بتایا کہ چور دفتر سے کمپیو ٹر ،لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان لے گئے جبکہ تمام سرکاری کاغذات کمروں میں پھینک گئے۔ میاں عبد الرؤف نے نقصان کی مالیت تقریباً80ہزار روپے بتائی اورکہا کہ پولیس اطلاع ہونے کے باجود 2گھنٹے بعد دفتر میں پہنچی۔ شہریوں اور علاقہ کے معززین نے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نااہل پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -