پنجاب 24 گھنٹوں میں 671 ٹریفک حادثات 502 افراد شدید زخمی ہو گئے

پنجاب 24 گھنٹوں میں 671 ٹریفک حادثات 502 افراد شدید زخمی ہو گئے

  

لاہور (کر ائم سیل )پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 671ٹریفک حادثات میں502 افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیا جبکہ 263 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر اید ھی ایمبولنس اور ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اید ھی ایمبولنس ، ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 289 ڈرائیورز ، 35کم عمرڈرائیور، 376 مسافر اور 109 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ141ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 144 ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد74حادثات میں83متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں52حادثات میں55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔   واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل774متاثر ہونے والوں میں سے611مرد اور163خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر 534 موٹر سائیکلز 94 آٹو رکشے 76 موٹر کاریں 42 مسافربس 19 ٹرک، اور 71دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -