چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  

 لا ہور (کرا ئم سیل )شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔لٹن روڈ کے علاقہ میں ر فیق سے ڈاکوؤں نے 3لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔سبز ہ زا ر کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اسلم کے گھر گھس کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 2لاکھ روپے نقدی ،زیورات اور گھریلو سامان لوٹ لیا۔شا ہد ر ہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے و سیم سے 6لاکھ روپے لو ٹ لئے ۔شالیمار میں ڈاکوؤں نے عمر اور اس کی فیملی سے 3لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات ،اچھر ہ میں انم سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موبائل وغیرہ ،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے ذیشان سے 1لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،نواں کو ٹ میں ڈاکوؤں احسن سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے احسن سے50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،اقبال ٹاؤن میں ابرا ر سے50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،فیصل ٹاؤن میں علی سے 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل، اچھر ہ ، ہر بنس پو ر ہ ، ماڈل ٹاؤن، لیاقت آباد میں شایان ،قلعہ گجر سنگھ میں الطاف کی موٹر سائیکلیں جبکہ کاہنہ میں جاوید ،مصطفیٰ ٹاؤن میں نذیر اور نشتر کالونی میں ارشد کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -