رائیونڈ تیز رفتار ٹرالے نے موٹر سائیکل سوار خاتون اور تین بچوں کو کچل ڈالا

رائیونڈ تیز رفتار ٹرالے نے موٹر سائیکل سوار خاتون اور تین بچوں کو کچل ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (کرا ئم سیل )سندر کے علاقہ رائے ونڈ روڈ پر تیز رفتارٹرالے نے موٹرسائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے4 افراد کو کچل کر ہلاک کر دیاجبکہ خاندان کا سربراہ حادثے میں شدید زخمی ہو گیاجسے ہسپتال میں طبی امداد کیلئے لیجایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔پولیس نے ٹرالے کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔لاشوں کو ضرروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندر رائے ونڈ روڈ پر بھا ئی پھیر و کا رہائشی گلزار جو مقامی علاقے میں پر چو ن فرو ش ہے ، گز شتہ روزاپنی بیوی اللہ رکھی، 5سالہ بیٹی مہک ،دو بیٹوں داؤد اور دو سالہ فیضان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اپنے دا ما د کے گھر جا ر ہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیر ر فتا رٹرالے نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اللہ رکھی اور اسکے تینوں بچے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ گلزار شدید زخمی ہو گیا جیسے فوری طبی امداد کیلئے سوشل سیکیورٹی ہسپتال منتقل ا دیا گیا جہاں اسکی حا لت خطر ہ سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔ حادثے کے بعد شہری مشتعل ہو گئے اور سڑ ک بلا ک کر کے احتجا ج شروع کر دیا،پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ مظاہرین پولیس کے آنے پر منتشر ہو گئے۔ پولیس نے ٹرالے کو بھی اپنے قبضہ میں لے لیا جبکہ مرنے والوں کی لاشوں کو انکے لواحقین کے حوالے کر دیا گیاہے ۔ را ت گئے تک مقدمہ در ج نہ ہو سکا۔c

مزید :

علاقائی -