ورلڈ کپ کرکٹ میچ پر جوئے کے خلاف مہم ،سبزہ زار پولیس نے ایک بکی کو گرفتار کر لیا

ورلڈ کپ کرکٹ میچ پر جوئے کے خلاف مہم ،سبزہ زار پولیس نے ایک بکی کو گرفتار کر ...

  

 لاہور (کر ائم سیل ) ڈ ی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پر کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران میچوں پر جوا کروانے والے بکیوں کے خلاف مہم کے دوران ایس ایچ اونوانکوٹ انسپکٹرشریف سندھونے سبزہ زار B بلاک کے علاقہ میں چھاپہ مار کر ایک ملزم مہر محمد اشرف عرف پیڑی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے نقدی 4ہزار،شرط رجسٹر، 1ٹی وی ، 1وائرلیس سیٹ ، 1ڈش اور 4موبائل فونزبرآمد کر لئے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اقبال کی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی نوا نکوٹ سرکل فر حت عباس نے ایس ایچ اونوانکوٹ انسپکٹرشریف سندھو کو جوئے کی بک پر چھاپہ مار کرکارروائی کرنے کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او نوانکوٹ نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ بک پر چھاپہ مار کر کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں پر جوا کروانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے نوجوان نسل کو لالچ کی آڑ میں تباہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

مزید :

علاقائی -