مختلف علاقوں میں 2 افراد قتل مقتولین سپرد خاک پولیس ملزموں کا سراغ نہ لگا سکی

مختلف علاقوں میں 2 افراد قتل مقتولین سپرد خاک پولیس ملزموں کا سراغ نہ لگا سکی

  

 لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں دو روز قبل قتل ہونے والے دوافراد کی لاشوں کا پوسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا، بچے لاشوں سے لپٹ لپٹ کر روتے رہے، بعد ازاں مقتولین کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا،تاحال پولیس کسی بھی ملزم کا گرفتار نہ کر سکی۔تفصیلات کے مطابق ہیئر کے علاقہ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 3بچوں کے باپ 42سالہ عطاء محمد کو قتل کر دیا تھا جبکہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں دوست کے ہاتھوں شدید زخمی ہوکر ہسپتال میں دم توڑنے والے 42ندیم کی گزشتہ روز لاشوں کا پوسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعدانویسٹی گیشن نے ورثاکے حوالے کر دی ، لاشیں گھر وں میں پہنچنے پر بچے لپٹ لپٹ کر روتے رہے ، بعد میں مقتولین کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیاجبکہ پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔

مزید :

علاقائی -